ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / غازی آباد-میرٹھ-سہارنپور سیکشن پرٹرینوں کی آمدورفت 19جون تک متاثر رہے گی

غازی آباد-میرٹھ-سہارنپور سیکشن پرٹرینوں کی آمدورفت 19جون تک متاثر رہے گی

Thu, 15 Jun 2017 17:54:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )شمالی ریلوے کے دہلی ڈویژن کے غازی آباد-میرٹھ سٹی -سہارنپور ریلوے سیکشن پر میرٹھ سٹی ، دورالا سٹیشنوں کے درمیان ڈبل لائن کے کام کی وجہ سے 19؍جون تک روزانہ دو گھنٹے کا ٹریفک بلاک کیا جائے گا، جس کی وجہ سے ٹرینیں متاثر رہیں گی، ۔اس مدت میں ٹرین نمبر 64561دہلی- انبالہ ایم ای ایم یو ٹرین دہلی جنکشن سے صبح 11.25کے بجائے دوپہر 12.30بجے روانہ ہو گی اور غازی آباد-میرٹھ سٹی کے درمیان 45منٹ روک کر چلائی جائے گی۔وہیں ٹرین نمبر 14521دہلی انبالہ ایکسپریس کو راستے میں غازی آباد-میرٹھ سٹی کے درمیان 30منٹ روک کر چلایا جائے گا۔ٹرین نمبر 54472ہریدوار-دہلی جنکشن پیسنجر ٹرین کو سکوتی ٹانڈہ پر 45منٹ روک کر چلایا جائے گا۔اس کے نتیجے میں ٹرین نمبر 54473دہلی -نئی دہلی -سہارنپور پیسنجر تاخیر سے روانہ ہو گی۔
 


Share: